اہم خبریں ٹیکنالوجی

وزارتِ توانائی (پاورڈویژن) شمسی توانائی کے گھریلو فروغ کیلئے اقدامات شروع، صارفین کے بلوں میں واضح کمی آئے گی۔

اسلام آباد:28جون2019؁ء بجلی کے صارفین کو انکے ماہانہ بلوں میں ریلیف اور مُلک میں گھریلو سطح پر شمسی توانائی کے فروغ کیلئے تمام بجلی تقسیم کارکمپنیوں کو خصوصی اقدامات کرنے کیلئے ہدایات جاری کردی گیئں ہیں۔ ان اقدامات کی وجہ سے صارفین کے بلوں میں واضح کمی آسکتی ہے۔ یہ ہدایات آج سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے اسی موضوع پر یک نکاتی ایجنڈا اجلاس میں جاری کیں۔ہدایات کے مطابق تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو انکے مختلف علاقوں کیلئے مخصوص نیٹ میٹرنگ کے فروغ کے اہداف دیئے جائیں گے۔ تمام بجلی تقسیم کارکمپنیاں ون ونڈو کے ذریعے دلچسپی رکھنے والے صارفین کو تمام سہولیات مہیا کریں گی۔کھلی کچہریوں میں ہر ہفتے کے دن متعلقہ سپریٹنڈنگ انجینئرز اور ایکسین لوگوں کو نیٹ میٹرنگ کے حوالے سے بریف کیا کریں گے۔ متعلقہ افسران کی کارکردگی کی جانچ میں نیٹ میٹرنگ کے اہداف کو بھی شامل کیا جارہا ہے جو جہ انکی ترقی میں اضافی پوانئٹس شمار کئے جائیں گے۔اس ضمن میں مانیٹرنگ کیلئے بھی خاص ٹیمیں تشکیل دی جارہی ہیں۔ نیٹ میٹرنگ کو بلا امتیاز اور شفاف طریقے سے انتہائی سہل طریقہ کار کے ذریعے تمام بجلی کے صارفین کیلئے دستیاب کیا جارہا ہے۔ تمام بجلی تقسیم کارکمپنیاں بجلی صارفین کی آگاہی مہم بھی اس ضمن میں چلائیں گی۔ اجلاس نے نیٹ میٹرنگ جس کے ذریعے شمسی توانائی سے حاصل ہونیوالی بجلی کو کوئی بھی صارف متعلقہ بجلی تقسیم کار کمپنی کو بیچ سکتاہے، کو بجلی کے بلوں میں کمی کی طرف ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔اجلاس نے اس ضمن میں موجودقانون پر اگرچہ اطمینان کا اظہار کیا تاہم بجلی تقسیم کار کمپنیوں اور دیگر اداروں کی طرف سے اس کے فروغ کیلئے اقدامات کو ناکافی قرار دیا۔  اجلاس کو بتایاگیاکہ مُلک میں اب تک تقریباََ 900میگاواٹ کی شمسی توانائی کی پلیٹس درآمد کی جاچکی ہیں جن میں سے اب تک صرف 26میگاواٹ نیٹ میٹرنگ کے ذریعے سے نیشنل گرڈ میں شامل ہو سکا ہے۔ ان صارفین کی تعداد 1190 ہے

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More
post-image
اہم خبریں
کراچی: اسسٹنٹ کمشنر اسما بتول کو اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا گیا کراچی کے علاقے بہادر آباد میں اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد اسما...
Read More