اہم خبریں

وزارت پیٹرولیم نے گیس صارفین کے لیے پانچ سلیبز بنادیں

اسلام آباد: وزارت پیٹرولیم نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد گھریلو صارفین کے لیے پانچ سلیبز بنادیں اور کہا ہے کہ اضافے کے باوجود 45 فیصد گیس صارفین پر کوئی بوجھ نہیں پڑے گا۔

وزارت پیٹرولیم کے ترجمان نے کہا کہ اوگرا نے آئندہ مالی سال کے لیے 541 ارب روپے کا ریونیو ٹارگٹ رکھا ہے، موجودہ گیس ٹیرف سے 144 ارب روپے کے مالیاتی خسارے کا سامنا ہوگا جس سے بچنے کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر تھا تاہم اضافے کے باوجود 45 فیصد گیس صارفین پر کوئی بوجھ نہیں پڑے گا۔

ترجمان نے کہا کہ گھریلو صارفین کے تحفظ کے لیے سلیبز کا ڈھانچہ تبدیل کیا گیا، 95 فیصد گھریلو صارفین کو 104 ارب روپے کی سبسڈی بھی دی جائے گی۔

ترجمان کے مطابق وزارت پٹرولیم نے گیس صارفین کے لیے پانچ سلیب بنا دی ہیں جس کے تحت پہلی سلیب میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، ایک ایم ایم بی ٹی یو گیس استعمال کرنے والوں کا بل 121 روپے ہی رہے گا جب کہ دوسری سلیب کا بل 572 سے بڑھا کر 933 روپے کر دیا گیا ہے یعنی تین ایم ایم بی ٹی یو گیس استعمال کرنے والے صارفین کے بل میں 361 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

تیسری سلیب میں 1406 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے یعنی 7 ایم ایم بی ٹی یو گیس کے استعمال پر بل 2305 سے بڑھا کر 3712 کر دیا گیا ہے جب کہ چوتھے سلیب میں 4406 روپے اضافہ کیا گیا ہے یعنی چوتھی سلیب کا بل 3589 روپے سے بڑھا کر 7995 روپے کر دیا گیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

اہم خبریں
ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے...
Read More
post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More