

وزیراعظم اور روسی صدر کی ملاقات کی حتمی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا، دونوں سربراہان مملکت 14 جون کو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران ملاقات کریں گے، عمران خان کا پوٹن کو دورہ پاکستان کی دعوت دینے کا بھی فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان رواں ماہ کرغستان کے دارالحکومت بشکک میں شیڈول
شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ کرغستان کے دارالحکومت بشکک میں شیڈول شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں چین، روس اور دیگر ممالک کے سربراہاں بھی شرکت کریں گے۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر ولادی میر پوٹن کے درمیان کرغستان کے دارالحکومت بشکک میں شیڈول شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران ملاقات ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر ولادی میر پوٹن کے درمیان ملاقات کیلئے معاملات طے کر لیے گئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر ولادی میر پوٹن کے درمیان14 جون کو ملاقات ہوگی۔ اس ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید بہترین کیلئے اہم پیش رفت ہونے کا امکان ہے۔ جبکہ اسی ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان روسی صدر ولادی میر پوٹن کو پاکستان کا دورہ کرنے کی د
