
دیہی مرغبانی پروگرام کے تحت حکومت پنجاب کی ہدایت پر شاہ کوٹ میں محکمہ لائیو سٹاک کے زیر اہتمام 5 مرغیوں اور ایک مرغے پر مشتمل سستے داموں 100 پولٹری یونٹس تقسیم کیے گئے،اس سلسلہ میں تقریب ویٹرنری ہسپتال شاہ کوٹ میں منعقد ہوئی،یونٹس کے حصول کے لیے جن شوقین افراد نے درخواستیں جمع کروائیں انہیں ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک (ڈاکٹر راشد) نے یونٹس تقسیم کیے،اور کہا کہ پولٹری یونٹس کی تقسیم کا مقصد معیاری پروٹین گوشت اور انڈوں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ یہ منصوبہ چھوٹے کاروبار کے فروغ میں اہمیت کا حامل ہے،عمران خان نے گھریلو مرغبانی کی سکیم شروع کر کے عوام کو روزگار فراہم کیا ہے۔
