اہم خبریں

وزیراعظم کا بے نامی جائیدادوں کی نشاندہی کرنے والوں کو 10 فیصد رقم دینے کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے بے نامی پراپرٹی کی نشاندہی کرنے پر انعامی رقم 3 فیصد سے بڑھا کر 10 فیصد کرنے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں ’احساس پروگرام‘ کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے اقتدار میں رہتے ہوئے دبئی اور لندن کے 40،40 دورے کیے، یہ سب دورے قوم کے پیسوں سے کیے گئے، ان لوگوں نے قوم کو مقروض کردیا اور پھر  قوم کی دولت کو لٹاتے رہے۔

عمران خان نے کہا کہ  ہر جگہ ناانصافی ہے، نچلے طبقے پر ظلم ہو رہا ہے، آج پتہ چلا کہ 5 فیصد پاکستانیوں کو ہیپاٹائٹس سی ہے، نئے پاکستان میں غربت کا خاتمہ ہوگا، غربت کم کرنے کے لیے ایک پروگرام لا رہے ہیں جس میں ہر وزارت کا کردار ہوگا، حکمرانوں کا کام تھا کہ  قوم کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرتا مگر یہاں تو مقتدر طبقہ قوم کے ٹیکس کے پیسوں سے  بیرون ملک  علاج  کراتا رہا جب کہ  یہ لوگ جیل میں بھی جاتے ہیں تو انہیں  لندن سے علاج کرانا ہوتا ہے، 30 سال اقتدار میں رہنے کے باوجود انہوں نے کوئی اسپتال نہیں بنایا۔

عمران خان نے کہا کہ شہبازشریف مجھے کہتے ہیں کہ اتنا کرو جتنا برداشت کرسکو، میرا شہباز شریف کو پیغام ہے کہ میں موت بھی برداشت کرسکتا ہوں مگر آپ موت برداشت نہیں کرسکتے کیونکہ آپ کا پیسہ باہر پڑا ہے جسے آپ انجوائے کرنا چاہتے ہیں اس لیے آپ کو فکر ہے کہ کہیں مر نہ جائیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ جو شخص بھی ملک میں یا بیرون ملک کسی پاکستانی کی بے نامی پراپرٹی کی نشاندہی کرے گا اسے 3 فیصد کے بجائے 10 فیصد حصہ دیا جائے گا ،اور بے نامی پراپرٹی سے  جو بھی پیسہ آئے گا وہ سب احساس پروگرام میں ڈالیں  گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

اہم خبریں
ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے...
Read More
post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More