اہم خبریں

وزیراعظم کی زلمے خلیل زادسے ملاقات، افغان مفاہمتی عمل پر تبادلہ خیال

اسلام آباد امریکی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ خصوصی ملاقات کی جس میں افغان امن عمل کی بحالی کے بارے میں بات چیت کی گئی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی سفیر رواں ماہ کے دوران دوسری مرتبہ پاکستان کے دورے پر آئیں ہیں جس میں ان کی افغان مفاہمتی عمل کی تازہ ترین صورتحال کے حوالے سے اعلیٰ سول اور فوجی حکام سے ملاقات بھی متوقع ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے زلمے خلیل زاد کو آگاہ کیا کہ ایک دیرینہ دوست کی حیثیت سے پاکستان امریکا اور طالبان کے مابین بات چیت کی بحالی کے لیے اپنی ہر ممکن کوششیں کرنے کے لیے تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: طالبان سے مذاکرات کی بحالی کیلئے امریکی سیکریٹری دفاع افغانستان پہنچ گئے

وزیراعظم نے کہا کہ اب تک بھرپور کوششوں کے نتیجہ میں حاصل ہونے والی پیش رفت کو کمزور ہونے سے بچانے کے لئے کسی بھی فریق کی طرف سے منفی بیانیوں کو روکنا بھی مساوی اہمیت کا حامل ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے زلمے خلیل زاد کو آگاہ کیا کہ پاکستان امن عمل کو جلد نتیجہ خیز بنانے کے لئے مشترکہ ذمہ داری نبھاتے ہوئے مخلص دوست اور سہولت کار کی حیثیت سے اپنی استعداد کے مطابق ہر ممکن کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان اور خطے میں پائیدار امن اور سلامتی کا حصول اور دیرپا ترقی و خوشحالی کو یقینی بنانا پاکستان کے بہترین قومی مفاد میں ہے۔

مزید پڑھیں: مسئلہ کشمیر، افغان مذاکرات پر اثر انداز ہوسکتا ہے، رپورٹ

یاد رہے کہ اپنے گزشتہ دورے کے دوران زلمے خلیل زاد نے قطر سے آئے ہوئے طابان وفد کے ساتھ خفیہ ملاقات کی تھی اور مذاکرات کی بحالی کے حوالے سے گفتگو کی تھی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

اہم خبریں
ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے...
Read More
post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More