
ٹیکرز نمبر852
لاہور18 جون:
وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا ملتان میں بارش سے گھر کی دیوار گرنے سے2 بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس۔
وزیراعلیٰ کا رنگیل پور میں گھر کی دیوار گرنے سے جاں بحق بچوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت۔
وزیراعلیٰ نے شجاع آباد روڈ پر قصبہ مڑل میں مدرسے کی چھت گرنے سے بچوں کے زخمی ہونے کے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔
ز خمی بچوں اور عورتوں کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔وزیراعلیٰ کی انتظامیہ کو ہدایت۔
