اہم خبریں

وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ براڈ شیٹ کے لئے تحقیقاتی کمیٹی پر اپوزیشن کا اعتراض بلا جواز ہے

خود اپوزیشن جماعتوں نے براڈ شیٹ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا،براڈ شیٹ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کا کوئی کردار نہیں ہے، حکومت نے عوام کو براڈ شیٹ سکینڈل کی اصل حقیقت بتانے کے لئے تحقیقاتی کمیٹی بنائی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع ننکانہ صاحب کے قصبہ بچیکی میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقات اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ براڈ شیٹ کیس اٹھارہ سال قبل کا سکینڈل ہے جس کا فیصلہ بھی 2018 میں آچکا تھا،پی ٹی آئی حکومت نے اب ادائیگی اس لئے کی کیونکہ پاکستان کو پانچ ہزار پاؤنڈ روزانہ جرمانہ ہو رہا تھا،اس سکینڈل کی تحقیقات کے لئے حکومت جو بھی کمیٹی بنائے گی اپوزیشن اس پر اعتراض کرے گی،انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سے ہونے والی ملاقات میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن پر اتفاق ہوا ہے جس کے لئے پنجاب پولیس، کسٹم،ایکسائز سمیت تمام اداروں سے تعاون لیا جا ئے گا،منشیات فروش ہماری نسلوں کو کھوکھلا کر رہے ہیں جن کے خاتمے کے لئے ہر پاکستانی کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت ویلج کونسل کی سطح پر بلدیاتی الیکشن کروانے کے لئے تیار ہے،ستمبر تک الیکشن کمیشن کو لوکل باڈی آرڈیننس کے بارے بتا دیا جائے گا جس کے بعد الیکشن کمیشن بلدیاتی الیکشن کا شیڈول دے گا،اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ بچیکی بچیانہ روڈ اوربچیکی ننکانہ روڈ سمیت مختلف سڑکوں کی تعمیر پر کام کا جلد آغاز ہو جا ئے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

post-image
اہم خبریں
قصور/ 4 سالہ معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا درندہ صفت ملزم گرفتار تھانہ گنڈا سنگھ والا پولیس کی بروقت کاروائی 4...
Read More
post-image
اہم خبریں
سعودی عدالت نے شہبازشریف کے دورہ کے دوران مسجد نبوی میں نعرے بازی کرنے والے پاکستانی کو سخت سزا سنا دی وزیراعظم شہبازشریف کے...
Read More
post-image
اہم خبریں
محمد حسنین کا باؤلنگ ایکشن درست قرار، قومی ٹیم کیلئے دستیاب ہوں گے شائقین کرکٹ کے لیے بڑی خوشخبری، ایکشن درست ہونے کے بعد...
Read More
post-image
اہم خبریں
ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلا ون ڈے: بابر نے اپنا مین آف دی میچ ایوارڈ خوشدل کو دیدیا پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ون...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
حمزہ لاری کی ہدایت کاریکے ساتھ ویوو X80 پر بنائی گئی شارٹ فلم “امتحان” پاکستان میں ریلیزکردی گئی   سمارٹ فون کی عالمی انڈسٹری...
Read More