اہم خبریں

وفاقی وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کشمیر ڈے کے حوالے سے

وفاقی وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ دونوں کشمیر ہمارے ہیں۔کشمیری بھائیوں پر جاری بھارت کے ظلم وبربریت کا سلسلہ کشمیری بھائیوں کی پاکستان سے الحاق اور بھارت سے آزادی حاصل کرنے کا جذبہ ختم نہیں کرسکتا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے کشمیر ڈے کے حوالے سے ٹی ایم اے تخت بھائی میں کیپی ٹی آئی کی حکومت بلاتفریق عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔تحصیل تخت بھائی کے نو منتخب چیئرمین حافظ محمد سعید سے بھر پور تعاون کرنے کا اعلان اور عوام کا فیصلہ سر آنکھوں پر قبول ہے۔ انؤ خیالات کا اظہار انھوں نے ٹی ایم اے تخت بھائی میں سنیٹری ورک میں استعمال ہونے والی صوبائی حکومت کی جانب سے فراہم کردہ نئی گاڑیوں کو ٹی ایم اے انتظا میہ کے حوالے کرنے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے رکن صوبائی اسمبلی افتخار علی مشوانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے تحصیل تخت بھائی میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا رکھا ہے۔ان ترقیاتی کاموں میں یوسی پٹ بابا میں قبرستان کیلئے اراضی کی خریداری،نوجوانوں کے کھیل کود کیلئے سپورٹس کمپلیکس،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تخت بھائی کو لوڈ شیڈنگ کے دوران کام جاری رکھنے کیلئے ایکسپریس سروس لائن کی منظوری،عوام کو لوڈشیڈنگ،بجلی کی کم وولٹیج اور ٹریپنگ کے عذاب سے نجات دلانے کیلئے گوجر گڑھی میں گریڈ سٹیشن،یوسی دامن کوہ کیلئے الگ فیڈر کے منصوبے شامل ہیں ۔بعد میں وفاقی وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان اور رکن صوبائی اسمبلی افتخار علی مشوانی کی قیادت میں 5فروری یوم کشمیر کے حوالے سے نہتے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ایک ریلی نکالی گئی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

اہم خبریں
ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے...
Read More
post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More