اہم خبریں

وویک اوبروئے بھارتی ٹیم کا مذاق اڑانے پر مشکل میں پڑگئے

ممبئی: بالی ووڈ اداکار وویک اوبروئے کو ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر بھارتی ٹیم کا مذاق اڑانے پر سوشل میڈیا پرتنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

بالی ووڈ اداکار وویک اوبروئے نے نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست اور ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد اپنی ہی ٹیم کا مذاق اڑاتے ہوئے ایک مختصر سی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ایک بھارتی کرکٹ شائق سڑک پر چلتے ہوئے سوچ رہاہے کہ سامنے سے آنے والی خاتون انہیں گلے لگانے والی ہے لیکن خاتون اس کے بجائے اس کے پیچھے چلتے ہوئے شخص کو گلے لگالیتی ہے جس سے بھارتی مداح سخت شرمندہ ہوجاتا ہے۔

وویک اوبروئے نے اس ویڈیو کے ذریعے بھارتی  ٹیم کا مذاق اڑاتے ہوئے لکھا ہے کہ ورلڈ کپ سیمی فائنل میں بھارتی ٹیم کے ساتھ بالکل ایسا ہی ہوا ہے۔ تاہم وویک کی اس پوسٹ پر بھارتی شائقین سخت غصے میں آگئے اورانہیں اپنی ہی ٹیم کا مذاق اڑانے پر جم کر تنقید کا نشانہ بناڈالا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر عامر خان کا کوہلی کیلئے پیغام

ایک صارف نے لکھا مسٹر اوبروئے بڑے ہوجائیں ورنہ لوگ آپ کو سنجیدہ لینا چھوڑ دیں گے۔

کچھ صارفین نے تو ویڈیو میں موجود شرمندہ بھارتی مداح کو وویک اوبروئے، خاتون کو ایشوریا رائے اور دوسرے شخص کو ابھیشیک قراردے کر وویک اوبروئے کا ہی مذاق اڑادیا۔ کئی لوگوں نے انہیں غصے میں ہارا ہوا شخص قرار دیا اور کچھ لوگوں نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ ورلڈ کپ کھیلنے آپ چلے جاتے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

اہم خبریں
ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے...
Read More
post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More