
صدر بار راؤ محمدعامر اور سیکرٹری بار الطاف حسین بھٹی کی نو منتخب عہدیداران کے ہمراہ ملاقاتڈی پی او کی نومنتخب عہدیداران کو مبارک باددوران ملاقات محکمہ پولیس اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے درمیان باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیاملاقات کےدوران سکیورٹی صورتحال اور دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیاامن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے اور کرائم کنٹرول کرنے کے لیے محکمہ پولیس اور وکلاء کا بنیادی رول ہےوکلاء اور پولیس بہترین ورکنگ ریلیشن شپ سے مظلوموں کو بروقت انصاف کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیںپولیس اور وکلاء کے باہمی کوآرڈی نیشن سے قانون کی بالادستی اور عدل وانصاف کی فراہمی کے لیے بھر پور کردار ادا کیا جائیگاملاقات کا مقصد پولیس اور وکلاء کے درمیان بہترین کورڈینیشن سے عوام الناس کو انصاف کی فراہمی کو ممکن بنانا ہے
