

ٹوبہ ٹیک سنگھ۔(محمد زاہد مجیدانور سے)پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری سعیداحمدسعیدی نے کہاہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی کرپشن کے خلاف جنگ ہر پاکستانی کی آواز ہے ماضی میں اقرباپروری کرپشن اورسفارسی کلچر نے اداروں کو تباہ کیاہے،انہوں نے کہا کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے آخری حد تک جاوں گا،انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے کرپٹ مافیا کے خلاف جہاد کررہی ہے ملک غریب سےغریب تر ہوتاگیاسابق حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث عوام بنیادی ضرورتوں سے محروم ہیں،انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے صرف ذاتی مفادات کو مقدم سمجھا،گذشتہ دور میں قومی مفادات کو نظرانداز کیاگیا ۔
