اہم خبریں

ٹک ٹاک ویڈیوز میں اب مصنوعات کے لنکس کا اضافہ

پاکستان سمیت دنیا بھر میں تیزی سے مقبول ہونے والی سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک میں بہت جلد صارفین اپنی مختصر ویڈیوز سے لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ آمدنی بھی کماسکیں گے۔
ٹک ٹاک میں نئے فیچرز کی آزمائش کی جارہی ہے جس کی بدولت صارفین ایپ کے اندر مختلف مصنوعات کو تلاش کرکے خرید سکیں گے یا کسی ای کامرس سائٹ پر جاسکیں گے۔


ٹک ٹاک میں اس نئے فیچر کی بدولت صارفین اپنی ویڈیوز میں ایک لنک ایڈ کرسکیں گے جو کلک کرنے پر ناظرین کو تھرڈ پارٹی سائٹس پر لے جائے گا جہاں وہ مصنوعات خرید سکیں گے جبکہ صارفین اپنے پروفائل پیج پر بھی ایک یو آر ایل ایڈ کرسکیں گے۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ ٹیک کرنچ سے بات کرتے ہوئے ٹک ٹاک کے ایک ترجمان نے نئے فیچرز کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ کمپنی کی جانب سے کیے جانے والے تجربات ہیں جن کا مقصد ایپ کو بہتر بنانا ہے۔
اس نئے فیچر کو سب سے پہلے ایک چینی مارکیٹنگ ایجنسی کے بانی فیبین برن نے دریافت کیا تھا اور ٹوئٹ کرکے اس کے بارے میں بتایا۔


ٹک ٹاک کے یہ نئے فیچرز انسٹاگرام کے اسٹوریز اور شاپ ایبل پوسٹس سے ملتے جلتے ہیں اور ان کو انسٹاگرام میں زیادہ فالورز رکھنے والے صارفین کی جانب سے مختلف کمپنیوں کی مصنوعات کی مصنوعات کی مارکیٹنگ کرکے اس سے آمدنی حاصل کی جاتی ہے۔
انسٹاگرام اور ٹک ٹاک میں ایک دوسرے سے مقابلہ تیز ہورہا ہے اور وہ دونوں ہی ایک دوسرے کے مقبول فیچرز کی نقل کررہے ہیں۔
انسٹاگرام کے ماہانہ صارفین کی تعداد ایک ارب ہے جبکہ ٹک ٹاک کے صارفین 50 کروڑ ہے مگر چینی کمپنی کی زیرملکیت یہ سوشل میڈیا ایپ بہت تیزی سے پھیل رہی ہے۔
ٹک ٹاک کو انسٹاگرام پر ایک سبقت حاصل ہے اور وہ ہے نوجوانوں میں اس کی مقبولیت۔
اس ایپ کے 41 فیصد صارفین 16 سے 24 سال کی عمر کے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ برانڈز کے لیے یہ بہت اہم ایپ ہے، جس کی مدد سے وہ نوجوان صارفین تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

اہم خبریں
ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے...
Read More
post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More