اہم خبریں

ٹیم میں گروپ بندی کی خبریں درست نہیں، عماد وسیم

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کی کپتانی سے استعفی کا معاملہ کرکٹ بورڈ اور سلیکشن کمیٹی کا ہے۔ 

اسلام آباد میں قومی ٹیم کے اسپنرز عماد وسیم اور شاداب خان نے مشترکہ پریس کانفرنس کی اس موقع پر عماد وسیم نے کہا کہ کھیل میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے، ٹیم میں گروپ بندی کی خبریں درست نہیں، ہم ٹیم ورک کے طور پر کھیلے جب کہ میچ کے دوران کوچ کا کردار کم ہوتا ہے، کھلاڑی نے ہی پرفامر کرنا ہوتا ہے اور کپتان اور کھلاڑی فیصلہ کرتے ہیں۔

عماد وسیم کا کہنا تھا کہ عمران خان بڑے سوچ کے مالک ہیں لیکن ہمیں ورلڈکپ کے دوران وزیراعظم کا کوئی پیغام نہیں آیا اور بھارت کے خلاف میچ کو ہماری قوم جنگ کی طرح لیتی ہے، بھارت سے شکست کے بعد ہم پر بہت دباؤ تھا،  سرفراز احمد نے بھارت کے میچ کے بعد خود میٹنگ بلائی تھی جس میں سرفرازنے کہا ہمیں ٹورنامنٹ میں کم بیک کرنا ہے۔

عماد وسیم نے کہا کہ رن ریٹ کا ایشو تھا لیکن پہلا میچ ہم بری طرح ہارے تھے اور میں قسمت کے بجائے محنت پر یقین رکھتا ہوں، افغانستان کے خلاف میچ میں شائقین کو تحمل کا مظاہرہ کرناچا ہیے تھا۔ ایک سوال کے جواب میں آل راؤنڈر نے کہا کہ سرفراز احمد کی کپتانی سے استعفی کا معاملہ کرکٹ بورڈ اور سلیکشن کمیٹی کا ہے۔

دوسری جانب شاداب خان کا کہنا تھا کہ انڈیا کے خلاف میچ ہارنے سے ہمیں افسوس ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

اہم خبریں
ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے...
Read More
post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More