
کراچی / لاہور / اسلام آباد / فیصل آباد / گوجرانوالہ: آل پاکستان ٹیکسٹائل پراسیسنگ ملز ایسوسی ایشن اور حکومت کے مابین مذاکرات میں ڈیڈ لاک آگیا جب کہ دوسری جانب ماربل انڈسٹری جی ایس ٹی کے خلاف ہڑتال اور احتجاج پر 2 دھڑوں میں بٹ گئی۔
آل پاکستان ٹیکسٹائل پراسیسنگ ملز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق فیصل آباد ٹیکسٹائل پراسیسنگ انڈسٹری اور حکومت کے مابین 4گھنٹے اجلاس نتیجہ خیز نہ ہوسکا، حکومت نے آئندہ اجلاس اسلام آباد میں طلب کیا ہے تاہم ٹیکسٹائل پراسیسنگ انڈسٹری کے مطالبات پر عمل درآمد نہیں کیا جارہا جس کی وجہ سے ٹیکسٹائل پراسیسنگ انڈسٹری بدستور ملک گیر سطح پر بند رہے گی۔…
