

پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت نذیر چوہان سے عہدہ واپس لے لیا گیا
لاہور: ذرائع کے مطابق پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت نذیر چوہان کی تبدیلی محکمہ صحت میں سیاسی اثرورسوخ استعمال کرنے پر کی گئی۔
ذرائع کے مطابق نذیر چوہان نے کچھ ایسے غیر قانونی تبادلے کرنے کو کہا جس پر بیوروکریسی نے وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا۔ محکمہ صحت کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا کہ کوئی ایسا بندہ چاہیے جو معاملات کو سمجھ سکتا ہو۔
ذرائع کے مطابق نذیر چوہان پر حکومتی اراکین اسمبلی اور محکمہ کی جانب سے شدید تحفظات کااظہار کیا تھا۔ نذیر چوہان کی تعیناتی کے ایک ہفتے بعد ہی ان کی تبدیلی بارے فیصلہ ہو چکا ہے۔
