Uncategorized

پاس ورڈ بتائے بغیر وائی وفائی تک رسائی کیسے دی جا سکتی ہے

انٹرنیٹ صارفین بغیر پاس ورڈ بتائے اپنا وائی فائی کنکشن دوسروں کے ساتھ شیئر کرسکیں گے۔ 

انٹرنیٹ کے استعمال کے لیے مہمانوں، دوستوں اور اجنبیوں کے ساتھ بہ وقت ضرورت وائی فائی شیئر کرنے میں پاس ورڈ چوری ہونے کا احتمال رہتا ہے جس سے آپ اپنے انٹرنیٹ ڈیٹا سے محروم ہوسکتے ہیں لیکن ساتھ ہی دوستوں کو ناراض بھی نہیں کیا جا سکتا۔

ٹیکنالوجی کی اس دوڑ میں ہر مشکل کا حل موجود ہے اور ہر چیز کا توڑ موجود ہے، تو ایسا کیسے ممکن ہو سکتا ہے کہ صارفین کی اس دقت کو دور نا کیا جاسکے۔ تو جان لیں کہ اب پاس ورڈ ظاہر کیے بغیر کیو آر کوڈ کے ذریعے وائی فائی تک رسائی دی جاسکتی ہے۔

وائی فائی پاس ورڈ کو ’کیو آر کوڈ‘ میں تبدیل کرنے کے لیے ویب سائٹس موجود ہیں جو گوگل پر سرچ کی جاسکتی ہیں، qrstuff.com جیسی ویب سائٹ پر جائیں اور ’وائی فائی نیٹ ورک‘ یا وائی فائی لوگ ان‘ کا انتخاب کریں۔  وائی نیٹ ورک کا نام لکھیں، پاس ورڈ کا اندراج کریں، WPA  کا انتخاب کریں۔

اس کے بعد کیو آر کوڈ تشکیل دیا جاسکے گا جسے بآسانی ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے، لیجیئے آپ کے وائی فائی پاس ورڈ کا کیو آر کوڈ تیار ہے، کیو آر کوڈ کی سافٹ کاپی محفوظ رکھیں اور اسے عزیز و اقربا کو دے دیں جو پاس ورڈ کے بغیر ہی بآسانی کنیکٹ ہوجائیں گے۔

یہ سہولت دو برس قبل آئی تھی لیکن کامیابی کا تناسب اچھا نہیں تھا بعد ازاں اس ٹیکنالوجی کو مزید بہتر کیا گیا، نئی ویب سائٹس اور ایپس کے ذریعے اس عمل کو مزید آسان، موثر اور قابل عمل بنا دیا گیا ہے

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

اہم خبریں
ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے...
Read More
post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More