


پیراگون سٹی اسکینڈل: خواجہ سعد رفیق پیرول پر رہا
Next postننکانہ صاحب جمہوری حکومت کی طرف سے ایک اور وعدے کی تکمیل،وزیر اعظم عمران خان کل ننکانہ صاحب میں بابا گورونانک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے،یونیورسٹی کا قیام یہاں کے باسیوں کا دیرینہ مطالبہ تھا، بابا گورونانک یونیورسٹی کے پس منظر اورمنصوبے کی افادیت کے بارے دیکھتے ہیں ننکانہ صاحب سے ہمارے نمائندے جاوید احمد معاویہ کی یہ رپورٹ سکھ مذہب کے بانی بابا گورونانک کی جائے پیدائش ہونے کی وجہ سے عالمی شہرت کے حامل شہر ننکانہ صاحب کو 2005 میں جب ضلع کا درجہ دیا گیا تو یہا ں بابا گورونانک یونیورسٹی کا منصوبہ بھی زیر غور لایا گیا،مگر سیاسی رکاوٹوں اور معاشی مشکلات کی وجہ سے 14 سال بعد بھی اس منصوبے پر کام کا آغاز نہ ہوسکا،وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کی کوششوں سے پنجاب حکومت نے قبضہ گروپوں سے واگزار کروائی گئی 107 ایکڑ اراضی پر یونیورسٹی کے قیام کی منظوری دینے کے بعد منصوبے پر کام کے آغاز کے لئے ابتدائی فنڈز بھی جاری کردیئے ہیں، انٹرویو اعجاز احمد شاہ وفاقی وزیر داخلہ بابا گورونانک یو نیورسٹی کے قیام سے علاقے کے ہزاروں طلباء با الخصوص طالبات کو اعلیٰ تعلیم کی با آسانی فراہمی ممکن ہو گی انٹرویوز آصف بلال لودھی کمشنر لاہور ڈویژن عامر اقبال گجر صدر انجمن تحفظ حقوق طلباء ننکانہ صاحب سکھ برادری نے بھی بابا گورونانک کے 550 ویں جنم دن کے موقع پر ان کے نام سے منسوب یونیورسٹی کے منصوبے پر عملی کام کے آغاز پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے انٹرویو سردار سرجیت سنگھ کنول جنرل سیکرٹری سکھ کونسل آف پاکستان بابا گورونانک یونیورسٹی کے قیام سے ہزاروں طلباء کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع ملنے کے ساتھ ساتھ ملک میں بین المذاہب ہم آہنگی کو بھی فروغ حاصل ہو گا ننکانہ صاحب میں بابا گورونانک یونیورسٹی کا قیام ایک خواب تھا جو پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں پورا ہو نے جا رہا ہے