
ساؤتھمپٹن: ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کے خلاف کامیابی کے بعد بھارتی پلیئرز نے اپنے ہیئر اسٹائل ہی تبدیل کروالے.
روایتی حریف سے میچ کے بعد بھارتی پلیئرز کو خاص طور پر 2 دن کی چھٹی دی گئی تھی جس کے بعد وہ بدھ کو ساؤتھمپٹن میں یکجا ہوئے، ٹریننگ کے دوران شائقین کھلاڑیوں کے نئے ہیئراسٹائل دیکھ کر حیران رہ گئے۔
نئے انداز میں بال بنوانے والوں میں کپتان ویرات کوہلی، مہندرا دھونی، آل راؤنڈر ہردیک پانڈیا اور لیگ اسپنر یوزویندرا چاہل شامل ہیں۔
