

اسلام آباد: پاکستان کو سعودی عرب سے تیل کی فراہمی رواں ماہ سے مؤخر ادائیگیوں پر شروع ہوجائے گی۔
رواں ماہ سے سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو تیل کی فراہمی مؤخر ادائیگیوں پر شروع کردی جائے گی، سعودی عرب پاکستان کو ماہانہ 275 ملین ڈالر کا تیل فراہم کرے گا جب کہ 3 سال تک ملنے والے تیل کی مجموعی لاگت 9 ارب 90 کروڑ ڈالر ہے۔
دوسری جانب سعودی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے گذشتہ اکتوبر میں پاکستان کے لیے معاشی پیکج کا اعلان کیا تھا، تیل کی صورت میں یہ امداد سعودی قیادت کی طرف سے پاکستانی معیشت کے تعاون کے لیے ہے۔
