اہم خبریں

پاکستان کو کبڈی ورلڈ کی میزبانی مل گئی، بھارت بھی شرکت پر رضامند

پاکستان کو تاریخ میں پہلی بار کبڈی ورلڈ کپ میزبانی مل گئی اور آئندہ سال ہونے والے عالمی ایونٹ میں بھارتی ٹیم نے بھی شرکت کی یقین دہانی کرا دی ہے۔
پاکستان آئندہ سال 12 جنوری سے کبڈی ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا اور لاہور شہر اس 7روزہ ایونٹ کی میزبانی کرے گا جس میں شرکت کے لیے بھارتی کبڈی فیڈریشن نے بھی رضامندی ظاہر کردی ہے۔
مزید پڑھیں: بھارت میں کبڈی ورلڈ کپ، پاکستان کی شرکت پر پابندی
کبڈی ورلڈ کپ میں بھارت، ایران، امریکا، آسٹریلیا، انگلینڈ، کینیڈا شریک ہوں گے جبکہ کینیا، ناروے، نیوزی لینڈ اور جرمنی نے بھی شرکت کی خواہش ظاہر کی ہے۔
صدر پاکستان کبڈی فیڈریشن چوہدری شافع حسین نے لاہور میں پریس کافرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ کبڈی کا عالمی میلہ آئندہ سال پاکستان میں ہو گا اور لاہور 12 سے 18 جنوری تک کبڈی ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں ہونے والے ورلڈ کپ میں 10 ٹیمیں شرکت کریں گی جکہ دو ٹیمیں کوالیفائنگ راؤنڈ کے بعد میگا ایونٹ کا حصہ بنیں گی،
ایونٹ میں تین براعظم کی ٹیمیں شامل ہوں گی جس میں پاکستان، انڈیا، ایران، امریکا، برطانیہ، کینیڈا، کینیا اور سیرالیون کی ٹیمیں براہ راست شرکت کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں: متنازع کبڈی ورلڈ کپ فائنل کی تحقیقات کا حکم
کبڈی ورلڈ کپ میں ناروے، اسپین، جرمنی ، کیمرون اور دیگر ٹیموں میں سے دو ٹیمیں کوالیفائنگ راؤنڈ کے بعد عالمی ایونٹ کا حصہ بنیں گی۔
کبڈی ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کو ایک کروڑ، رنراپ کو 75 لاکھ جبکہ تیسری پوزیشن کی ٹیم کو 50 لاکھ انعام دیا جائے گا۔
کبڈی ورلڈ کپ کے انعقاد کا آغاز 2010 میں ہوا تھا اور اب تک 6 ورلڈ کپ مقابلے منعقد ہو چکے ہیں جن میں سے پانچ میں پاکستانی کبڈی ٹیم نے شرکت کی تھی۔
اب تک ہونے والے تمام ورلڈ کپ مقابلے بھارت میں منعقد ہوئے جن میں سے چار کے فائنل میں قومی ٹیم شکست ہوئی جبکہ ایک میں قومی ٹیم تیسرے نمبر پر رہی تھی جبکہ آخری عالمی میں قومی ٹیم شرکت نہیں کر 

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

اہم خبریں
ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے...
Read More
post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More