

اسلام آباد: حکومت نے بین الاقوامی عطیہ دہندگان اور شراکت داروں کو یقین دلایا ہے کہ وہ ملک میں سنگین صورتحال کے باوجود پولیو وائرس کے خاتمے کے لیے کوششوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
ڈان میں شائع رپورٹ کے مطابق مذکورہ یقین دہانی ابوظہبی میں پولیو سے متعلق تقریب میں کرائی گئی جسے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ شیخ محمد بن زید نے بل اور میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن (بی ایم جی ایف) کے تعاون سے منعقد کرائی۔
مزیدپڑھیں: پولیو پروگرام کی کارکردگی کے اعداد و شمار تبدیل کیا گیا، ترجمان وزیر اعظم
واضح رہے کہ آر ایل ایم عالمی ادارہ صحت کے رہنماؤں کو فورم فراہم کرتا ہے جہاں وہ متعدی بیماریوں، ان کے خاتمے اور دیگر طریقوں پر اپنی معلومات، تحقیق اور وسائل پیش کرتے ہیں۔
وزارت قومی صحت کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت (ایس اے پی ایم) ڈاکٹر ظفر مرزا نے بل گیٹس سے ملاقات کی۔
اعلامیے کے مطابق ڈاکٹر ظفر مرزا نے معمول کے حفاظتی ٹیکوں، تولیدی صحت اور خاندانی منصوبہ بندی سے متعلق امور پر پاکستان کی سنجیدہ کوشوں سے متعلق آگاہ کیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر مرزا نے پولیو کے خاتمے کے لیے پاکستان کی طرف سے 160 کروڑ ڈالر کا اعلان کیا۔
