
پاکپتن : پولیس ملازمان کے ڈسپلن اور ٹرن آؤٹ کو بہتر بنانے کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز پاکپتن میں جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع بھر سے پولیس افسران و ملازمان , ایلیٹ پولیس فورس، ٹریفک پولیس اور لیڈیز پولیس نے شرکت کی۔ ڈی پی او پاکپتن عبادت نثار نے ڈی ایس پی صدر سعید انور، ڈی ایس پی ٹریفک محمود احمد اور ڈی ایس پی عارفوالہ غلام محمد کے ہمراہ پریڈ کا معائنہ کیا۔ پریڈ میں آنے پر ڈی پی او پاکپتن کو جنرل سلامی دی گئی ۔ پولیس افسران و ملازمان کا ٹرن آوٹ چیک کیاگیا۔ ڈی پی او پاکپتن نے اپنے خطاب میں پولیس ملازمان کو ٹرن آؤٹ مزید بہتربنانے اور اپنے فرائض نیک نیتی اور محنت سے سرانجام دینے کی ہدائت کی۔
پاکپتن: ڈی پی او پاکپتن نے پریڈ کے اختتام پر پولیس لائنز میں مختلف تھانہ جات کی گاڑیوں کی انسپکشن کی اور موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔
