

تھانہ سٹی پولیس کا کامیاب ٹارگٹڈ آپریشن پولیس حوالدار کے گھر میں شراب کی فیکٹری چلنے کا انکشاف تیار شراب کی سینکڑوں بوتلیں سیل لگانے والی مشین لیبل اور سیلوں سمیت دیگر سامان پولیس نے تحویل میں لے لیاتفصیلات کے مطابق ڈی پی او پاکپتن عبادت نثار کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی میاں جہانزیب وٹو کی سربراہی میں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے محلہ عید گاہ کے رہائشی محمد رمضان کو گرفتار اس کے قبضہ سے 64 بوتلیں شراب کیں ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ حاضر سروس حوالدار دلدار شاہ کیلئے منشیات فروخت کرتا ہے پولیس نے محلہ عید گاہ کے رہائشی حوالدار دلدار شاہ کے گھر چھاپہ مارا جہاں سے پولیس نے اسکے گھر سے 157 بوتلیں شراب 47 لیٹر ولایتی شراب453 خالی بوتلیں،مختلف برانڈز کے لبیل اور بوتلوں کو سیل لگانے والی مشین قبضہ میں لے لی ایس ایچ او تھانہ سٹی میاں جہانزیب وٹو نے بتایا کہ پولیس حوالدار نے گھر میں منشیات کی فیکٹری چلا رکھی تھی جہاں پر شراب بنا کر مختلف برانڈز کے لیبل لگائے جاتے تھے پولیس نے شراب بنانے کا تمام سامان اور مشین قبضے میں لے لی پولیس اہلکار دلدار حسین موقع سے فرار ہو گیا جبکہ پولیس نے اس کے بیٹے سمیت دو افراد کو گرفتار کر لیا پولیس نے ملزم دلدار حسین سمیت تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے مرکزی ملزم دلدار حسین کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیم چھاپے مار رہی ہے۔
