

پاکپتن : ڈسٹرکٹ پولیس
پاکپتن : DC آفس پاکپتن میں مشترکہ کھلی کچہری۔
پاکپتن: حکومت پنجاب کی ہدائت کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پاکپتن عبادت نثار اور ڈپٹی کمشنر پاکپتن احمد کمال مان کی طرف سے ڈی سی آفس میں مشترکہ کھلی کچہری کا انعقاد۔ لوگوں کی شکایات سنیں اور متعلقہ افسران کو ازالے کے لئے احکامات جاری کیے۔
پاکپتن : تفصیلات کے مطابق عوام الناس کی شکایات اور مسائل کے حل کیلئے ڈی پی او پاکپتن نے ڈی سی پاکپتن کے ہمراہ ڈی سی آفس میں مشترکہ کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ اس دوران انھوں نے درخواستوں گزاروں کی تحریری شکایات کا جائزہ لیا اور ان سے مسائل کے متعلق استفسار کیا۔ تحریری درخواستیں ارسال کرتے ہوئے ڈی پی او پاکپتن نے احکامات جاری کیے کہ متعلقین کے مسائل کے حل اور شکایات کے ازالے کیلئے فوری طور پر حقائق کی روشنی میں کاروائی عمل میں لائی جائے۔ کیسسز کی تفتیش، ملزمان کی گرفتاری اوردیگر شکایات پر درخواست گزاروں کو اعتماد میں لیا جائے اور ہر ممکن حد تک ان کی داد رسی یقینی بنائیں۔
پاکپتن :واضح رہے ہر جمعہ کو حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق ڈی پی او پاکپتن اور ڈی سی پاکپتن مشترکہ کھلی کچہری لگاتے ہیں۔
