

پاکپتن : ڈسٹرکٹ پولیس پاکپتن
پاکپتن: دربار حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر سے ملنے والے دو لاوارث بچے ورثاء کے حوالے۔ ایک بچے منور حسین سانول کا تعلق شور کوٹ ضلع جھنگ سے تھا۔جبکہ دوسرے بچے ارسلان جاوید کا تعلق منچن آباد ضلع بہاولنگر سے تھا۔
پاکپتن: پولیس تھانہ سٹی پاکپتن نے گھر سے بھاگ کر آئے ہوئے دونوں بچوں کو ان کے والدین کے حوالے کر دیا.
پاکپتن. دربار حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر پر معمول کی چیکنگ کے دوران ایس ایچ او تھانہ سٹی پاکپتن جہانزیب وٹو کو دربار کے صحن میں گھومتے ہوئے دو بچے ملے جن سے پوچھ گچھ کی گئی تو پتہ چلا کہ وہ گھر سے بھاگ کر آئے ہیں.
پاکپتن. والدین سے رابطہ کرنے پر پتہ چلا کہ منور حسین عرف سانول بعمر 9/10 سال سکنہ شور کوٹ ضلع جھنگ سے تھا اور دوسرا بچہ ارسلان جاوید بعمر 9 سال منچن آباد سے تھا جن کو تصدیق کے بعد والدین کے حوالے کر دیا گیا.
ترجمان پاکپتن پولیس
