

پاکپتن دوران آپریشن انیستھیزیا کی مبینہ اوور ڈوز سے 25 سالہ نوجوان ہارٹ ٹیک کے باعث آپریشن ٹیبل پر جاں بحق ہوگیا، ورثاء کا اعلیٰ حکام سے تحقیقات کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق پریس کلب پاکپتن کے صدر وقار فرید جگنو کے ماموں زاد بھائی خرم فیاض خاں کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاکپتن میں بازو فریکچر ہونے کی وجہ سے آپریشن تھا دوران آپریشن انیستھیزیا کی مبینہ اوور ڈوز سے ہارٹ اٹیک کے باعث آپریشن ٹیبل پر ہی جاں بحق ہوگیا، ورثاء کے مطابق نوجوان کی ہلاکت کا واقع ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث پیش آیا ورثاء نے اعلیٰ حکام سے ڈاکٹروں کی غفلت پر تحقیقات کرکے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے.
مرحوم کی نماز جنازہ دربار خواجہ عبدالعزیز مکی میں ادا کی گئی، مرحوم کو قبرستان حضرت شیخ مودود میں سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں آہوں وسسکیوں میں سپرد خاک کردیا گیا. اور بعد ازان آج ان کی رسم قل بھی ادا کی گئی جس میں رشتہ داروں، دوست احباب، پریس کلب کے عہدیداران و دیگر صحافیوں کے ساتھ ساتھ مختلف سماجی تنظیموں کے ممبران وعہدیداران اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی.
