
زیور نہ دینے پرشوہر نے بھائیوں کیساتھ ملکر بیوی کو گلا دبا کر قتل کردیا چار روز قبل اغواء ہونیوالے کمسن طالب علم کی نعش پاکپتن کینال سے برآمد تفصیلات کے مطابق نواحی گاوں کوٹ بخشہ کے رہا ئشی مظفر حسین چھ ماہ قبل چوک پرانا تھانہ کی رہائشی صابراں بی بی سے پسند کی شادی کی تھی جس کے بعد مظفر نے اپنی بیوی صابراں کو والدین سے ملنے سے منع کردیاجس پر صابراں بی بی اور اسکے شوہر کے درمیان جھگڑا رہتا تھاگزشتہ روز مظفر حسین نے اپنی بیوی صابراں بی بی سے اسکے طلائی زیوات مانگے جس پر اس نے انکار کردیامظفر نے طیش میں آکراپنے بھائیوں کے ہمراہ اپنی بیوی کو گلہ دبا کر قتل کر دیاپولیس تھانہ کلیانہ نے مقتولہ صابراں بی بی کے بھائی حسن علی کی رپوٹ پر مقتولہ کے شوہر مظفر حسین اور اسکے بھائیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے دوسرے واقع میں چار روز قبل اغواء ہونیوالے کمسن طالب علم کی نعش پاکپتن کینال سے برآمد، ملزمان نے تیز دھار آلے سے تشدد کیا،مبینہ زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ورثاء کا خدشہ، تھانہ کلیانہ کی حدود میں زیادتی کے بعد قتل کا تیسرا واقعہ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں پکا سدھار کے رہائشی غلام احمد کا 10 سالہ محمد شیر خاں بیٹا چار روز قبل گھر سے لاپتہ ہوا جس پر ورثاء نے تلاش کیا مگر بچہ نہ مل سکا،تھانہ کلیانہ پولیس نے بچے کے والد کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کر لیا،واقعہ کے بعد چار روز بعد پاکپتن کینال سے کسوال کے قریب بچے کی نعش مل گئی جو پوری طرح گل سڑ چکی ہے پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کر دیا ورثاء کے مطابق ملزمان نے بچے کو تیز دھار آلے سے تشدد کا نشانہ بنا کر نازک اعضاء اور ایک ٹانگ بھی کاٹ دی۔ بچے کے والد کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے بیٹے کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیاواضح رہے کہ تھانہ کلیانہ کی حدود میں کمسن بچوں سے زیادتی کے بعد قتل کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔اس سے قبل بھی دو بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا۔
