

پاکپتن: شہری کو چالان ادا نہ کرنا مہنگا پڑ گیا،ٹریفک ہیڈ کانسٹیبل نے مین روڈ پر پرائیویٹ ساتھی سے مل کر شہری پر مکوں گھونسوں اور تھپڑوں کی برسات کردی،فوٹیج میڈیا کو موصول تفصیلات کے مطابق پاکپتن کے مین بائی پاس روڈ پر ٹریفک پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل نے شہری کو روک کر چالان کاٹ دیا،شہری نے چالان دینے سے انکار کیا تو ہیڈ کانسٹیبل نے پرائیویٹ ساتھی سے مل کر شہری پر مکوں اور تھپڑوں کی بارش کر دی۔واقعہ کی فوٹیج میڈیا نے حاصل کر لی،فوٹیج میں پولیس ہیڈ کانسٹیبل کے شہری پر تشدد کے باعث مین بائی پاس روڈ اکھاڑے کا منظر پیش کرنے لگا،راہگیروں اور دکانداروں نے آگے بڑھ کر بیچ بچاؤ کروایا،عینی شایدین کے مطابق ٹریفک ہیڈ کانسٹیبل نے شہری کو روک کر بلاجواز تنگ کیا پھر اس کا چالان کاٹ دیا شہری نے چالان دینے سے انکار کیا جس پر ہیڈ کانسٹیبل نے شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
