
پاکپتن
محمکہ ایریگیشن کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے چھوٹے کسان پریشان ۰۰۰
تفصیلات کے مطابق پاکپتن کے نواحی گاؤں سیٹھانوالا میں چند شر پسند زمیندار چھوٹے زمینداروں کے لیے وبالِ جان بن گئے چک سیٹھانوالا کے زمینداروں نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہً تقریباً عرصہ دو سال سے شرپسند زمیندار مقبول اور عبداشکور ڈھڈی نے غریب نما اور چھوٹے زمینداروں کی زمینوں کو سیراب کرنے والا نہری کھالہ کی سائیڈوں والی زمین کو 10 فٹ گہرا کردیا اور نہری کھالہ کی چوڑائی کو کرید کرید کر بالکل تنگ کر دیا جس کی وجہ سے نہری کھالہ خراب اور جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کی وجہ سے چھوٹے زمینداروں کا 150ایکڑ رقبہ بنجر پڑا ہے یہ رقبہ پہلے ہی ٹیل پر ہے
اہلِ علاقہ نے ایکسئین نہر اور ایس ای نہر کو کو بے شمار دفعہ درخواستیں دی مگر کوئی شنوائی نہ ہو سکی
فاقہ کشی سے ستائے ہوئے مظلوم زمینداروں کی وزیرِ اعلیٰ پنجاب کمشنر ساہیوال اور ڈی سی پاکپتن سے انصاف کی اپیل
