

درجنوں افراد کا محکمہ آبپاشی اور مبینہ پانی چوروں کے خلاف شدید احتجاج تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں سیٹھانوالا کے درجنوں کاشتکاروں کسانوں اور اہل علاقہ طالب حسین رضوی نمبر دار، محمد بخش نمبر دار، سردار محمد احمد خاں، معذور کاشتکار محبوب حیات، مختیار احمد ڈھڈی، محمد مشتاق ڈھڈی، مدثر شہزاد، محمد اسلم ڈھڈی، محمد خاں،، حاجی اکرم و دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام تین ایکٹر سے 10ایکڑتک کے زمیندار ہیں اور ان سب کا زریعہ معاش بھی صرف زمیندارہ ہے، علاقہ کے بااثر مقبول احمد، عبدالشکور پسران عبدالمطلب نے محکمہ آبپاشی کی ملی بھگت سے غیر قانونی طور پر 10فٹ مٹی فروخت کر دی ہے جس کی وجہ سے نہری پانی دوسری فصلوں کو نہیں پہنچتا اور تقریبا 150ایکڑفصل متاثر ہو رہی ہے یہ سہاگ پاڑہ نہر ہے راجباہ سیٹھانوالا رقبہ ٹیل ہے اہل علاقہ نے سیکرٹری آبپاشی، ایس ای آبپازی، ایکسین آبپاشی سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی مٹی سیل کر کے پانی چوری کرنے والے عناصر اور محکمہ آبپاشی کے زمہ داران کے خلا ف کاروائی کی جائے
