

پاکپتن : ڈسٹرکٹ پولیس پاکپتن
پاکپتن: پاکپتن پولیس میں نئی تاریخ رقم۔ پہلی خاتون پولیس آفیسر ایس ایچ او تعینات۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پاکپتن عبادت نثار نے پاکپتن پولیس میں نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ پہلی خاتون پولیس آفیسر SI کلثوم فاطمہ کو ایس ایچ او ماڈل تھانہ ڈلوریام تعینات کر دیا گیا ہے۔ تعیناتی سے قبل وہ تھانہ صدر پاکپتن تعینات تھیں۔ ڈی پی او پاکپتن کا کہنا ہے کہ پاکپتن پولیس میں خواتین پولیس آفیسر ز کی قابلیت اور اہلیت کسی سے کم نہیں ہے۔ تھانہ ڈلوریام کا شمار ماڈل پولیس اسٹیشنز میں ہوتا ہے۔ اور خاتون پولیس آفیسر کی بطور ایس ایچ او تعیناتی سے لوگوں کو جلد اور فوری انصاف کی فراہمی میں آسانی ہو گی۔
پاکپتن: ایس ایچ او تھانہ ڈلوریام افضل جاوید ایس آ ئی کو تبدیل کر کے ایس ایچ او تھانہ فرید نگر تعینات کر دیا گیا ہے
پاکپتن: ایس ایچ او تھانہ فرید نگر انسپکٹر افضال کو تبدیل پولیس لائن کر دیا گیا ہے۔
ترجمان پاکپتن پولیس
