

پاکپتن : پاکپتن پولیس کا کامبنگ آپریشن۔۔۔
پاکپتن ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پاکپتن عبادت نثار صاحب کی ہدائت پر تھانہ فرید نگر پولیس نے ایلیٹ پولیس فورس، سی ٹی ڈی , سیکیورٹی برانچ اور دیگر ایجنسیوں کے ہمراہ محلہ شہید نگر کے پہلے سے طے شدہ مخصوص ایریاز میں کامبنگ آپریشن کیا۔
پاکپتن : سرچ آپریشن کے دوران 70 رہائشی گھروں کو چیک کیا گیا۔ 180 افراد کی بائیو میٹرک کے ذریعے تصدیق کی گئی۔ کرایہ داروں کے کوائف بھی چیک کئے گئے۔
پاکپتن : ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پاکپتن عبادت نثار صاحب کا مزید کہنا ہے کہ یہ کومبنگ آپریشن آئی جی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر نیشنل ایکشن پلان کے تحت مخصوص ایریا میں عمل میں لایا گیا ہے۔ ان آپریشنز سے سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف خاطر خواہ فوائد حاصل ہوئے ہیں۔ ایسے آپریشنز وقت کی مناسبت سے جاری رہیں گے
ترجمان پاکپتن پولیس
