

ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے نوجوان کی ہلاکت کے واقعہ پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر رانا امتیاز نے میڈیاکی خبروں پر نوٹس لیتے ہوئے 5 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی ایک ہفتے میں انکوائری مکمل کرے گی تفصیلات کے مطابق پاکپتن کے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت کے باعث 25 سالہ نوجوان کی ہلاکت کے واقعہ پر سی ای اوہیلتھ ڈاکٹر امتیاز احمد رانا نے نوٹس لیتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کیلیے پانچ رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پانچ رکنی کمیٹی ایک ہفتے کے اندر انکوائری مکمل کرے گی۔ محلہ چاہ دوہٹہ کا رہائشی 25 سالہ نوجوان خرم فیاض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاکپتن میں ٹوٹے ہاتھ کا آپریشن کروانے آیا تھا جو دوران آپریشن آپریشن ٹیبل پر جاں بحق ہوگیا تھا۔ ورثاء نے الزام عائد کیا تھا کہ نوجوان کی ہلاکت بے ہوشی کی دوا کے مبینہ طور پر اوور ڈوز ہونے کے باعث ہوئی۔
