

پاکپتن :ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پاکپتن عبادت نثارنے کہا کہ بہترین سروس ڈیلیوری, عوام کے جان و مال کی حفاظت اور علاقہ کوکرائم فری بنانے کیلئے نئی سائنٹیفک اپروچ کو استعمال کرتے ہوئے ایک ٹیم ورک کی طرح کام کرنا ہو گا.کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیتے ہوئے عوام کو بلا تفریق زیادہ سے زیادہ ریلیف اور 100فیصد انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔میرے دروازےتمام پولیس ملازمان کےلئے ہمہ وقت کھلے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفس پاکپتن میں کرائم میٹنگ کے دوران کیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پاکپتن عبادت نثار نے پاکپتن پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس آفس پاکپتن میں تھانہ سٹی پاکپتن، تھانہ چکبیدی اور تھانہ کلیانہ کی الگ الگ کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا. کرائم میٹنگ کے دوران تھانہ وائز کرائم کا الگ الگ جائزہ لیا اور مجموعی طور پر جرائم کی شرح اور پولیس کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے سنگین مقدمات اور زیر تفتیش مقدمات میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری اور ان مقدمات کی جلد از جلدیکسوئی کے لئے احکامات جاری کیے. ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پاکپتن نے میٹنگ کے دوران خطاب کے دوران کہا کہ کسی بھی معاشرے میں علاقہ کے امن و امان کے قیام، جرائم پیشہ افراد کی اطلاع، سماجی و معاشرتی برائیوں کی روک تھام کیلئے نشاندہی ،عوام کے جان ومال کے تحفظ میں معاون ثابت ہونے ،اور عوام کے دیگر معمولی نوعیت کے معاملات کو حل کروانے کے لئے معززین علاقہ کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہوتا ہے اور اسی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے معززین علاقہ کو آن بورڈ رکھا جائےاور انہیں آنرشپ دی جائے تا کہ وہ علاقہ میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے علاوہ، ٹھیکری پہرہ، سماج دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھنے اور سکیورٹی کے دیگر معاملات کے لیے پولیس اور انتظامیہ کا بازو بن سکیں. انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کے سوفٹ امیج کو بحال کرنے کے لئے ہر جمعہ کو مساجد اور تعلیمی اداروں میں جا کرعوام کے مسائل سنیں جبکہ مویشی چوری کے انسداد کیلئے ٹھیکری پہرہ اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں پر کنٹرول کیلئے بار کوڈ ٹریکر کی انسٹالیشن کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرائم کی بیخ کنی کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے موثر اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہے جس کے لئے میرے دفتر سے تمام سہولیات بہم پہنچائی جائیں گی۔ ٹائم اینڈ سپیس کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنا پٹرولنگ پلان مرتب کریں. پینڈنگ چالانوں کوجلد از جلد یکسو کریں جبکہ مویشی چوری کی روک تھام کے لئے رات کے وقت مویشیوں کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جائے ۔منشیات فروشوں اورسماجی برائیوں جیسا کہ پرچی جواء،قحبہ خانوں اور دیگر جرائم میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے۔ نیشنل ایکشن پلان کے وضع کردہ قوانین کی خلاف ورزی پر بھر پور کاروائی کی جائے۔ ڈی پی او پاکپتن نے مزید کہا کہ پولیس افسران بالخصوص ایس۔ ایچ۔ اوز اپنے رویوں میں بہتری لا کر عام آدمی کوریلیف فراہم کریں۔ شہریوں کی عزت نفس کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے تمام پولیس افسران عوام الناس کے ساتھ شفتہ رویہ اپنائیں اور مظلوم عوام کی دادرسی کرکے ان میں احساس تحفظ پیدا کریں۔
