

ڈسٹرکٹ پولیس پاکپتن
پاکپتن: ڈسٹرکٹ پولیس لائنز پاکپتن میں اینٹی رائٹ کورس کا انعقاد اور عملی مشقیں۔
پاکپتن: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پاکپتن عبادت نثار کی ہدائت پر ایس پی انوسٹی گیشن کی زیر نگرانی پاکپتن پولیس کے ملازمین کی پیشہ وارانہ مہارت اور استعداد کار کو بڑھانے کے لئے اور کسی بھی ہنگامی اور ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لئے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز پاکپتن میں اینٹی رائٹ کورس کا انعقاد کیا گیا۔ ٹرینرز نے پولیس کے دستوں کو عملی مشقیں کروائیں گئیں اور خصوصی لیکچرز دیئے گئے۔ کورس کے شرکاء کو اینٹی رائٹ کورس کے اغراض ومقاصد کے بارہ میں آگاہی دی گئی اور پولیس اہلکاروں کو اینٹی رائٹ کے متعلق تفصیلاً بریف کیا گیا کہ ہنگامی صورتحال میں ان کا ردعمل کیا ہونا چاہئے اور کس طرح کے حفاظتی اقدامات کرنے چاہئے۔اس کے علاوہ مجمع خلاف قانون کو کس طرح نمٹا اور کنٹرول کیا جانا چاہئے۔ ڈی پی او پاکپتن کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ ایسے کورسز سے پولیس ملازمین کی پیشہ وارانہ امور کی انجام دہی کی استعداد کار میں اضافہ ہوتا ہے۔
ترجمان پاکپتن پولیس
