


'حکومت کیسے بتا سکتی تھی نواز شریف کی صحت ٹھیک رہے گی یا نہیں؟'
Next postاو سی بورے والا میں خاوند کی دوسری شادی کے شبہ پر بیوی نے خود سوزی کر لی۔پیٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگا لی بیوی کو بچاتے ہوئے خاوند کے ہاتھ بھی جھلس گئے۔خاتون کی حالت تشویشناک۔ وی او بورے والا کے نواحی گاؤں 461/ ای بی میں شادی شدہ خاتون نے پیٹرول چھڑک کر خود سوزی کر لی بیوی کو لگی آگ کو بجھانے کی کوشش میں خاوند کے ہاتھ بھی جھلس گئے متاثرہ خاتون کو ریسکیو 1122 نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والا منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق اسکا جسم 70 فیصد جھلس گیا ہے اسے ابتدائی طبی امداد کے بعد نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا گیا متاثرہ خاتون کے گھر والوں کو شک تھا کہ اسکے خاوند نے دوسری شادی کی ہوئی ہے اسی لئے اس نے دلبرداشتہ ہوکر خود سوزی کی ہے جبکہ خاوند کا کہنا ہے کہ ہمارا کوئی جھگڑا نہیں تھا میں دوستوں کے ساتھ باہر گیا تھا واپس آیا تو بیوی کہنے لگی کہ تم دیر سے کیوں آئے ہو اور کہاں تھے اتنی دیر سے اس نے موٹر سائیکل سے پیٹرول نکال کر خود کو آگ لگا لی پولیس نے متاثرہ خاتون کے خاوند کو حراست میں لے کر کاروائی شروع کردی