

پاکپتن ۔مردار گوشت برآمد
پاکپتن ۔سپیشل برانچ پولیس کی مردار گوشت فروخت کرنے والے قصابوں کے خلاف بڑی کاروائی پولیس زرائع
پاکپتن ۔سپیشل برانچ پولیس ڈسٹرکٹ آفسیر غفار خان نے محکمہ لائیو اسٹاک کے ہمراہ نواحی گاؤں 19 ایس پی اور فرید پور ڈوگراں میں چھاپہ مار کر مردار بھینسے کا گوشت پکڑ لیا پولیس زرائع
پاکپتن ۔فرید پور ڈوگراں کے قصاب لطیف عرف کالو اور 19 ایس پی کے قصاب مصطفی مردار گوشت فروخت کر رہے تھے پولیس زرائع
پاکپتن ۔نواحی گاؤں 25 ایس پی کے رہائشی فلکشیر کا بھینسا سانپ کے ڈسنے سے جاں بحق ہو گیا تھا پولیس زرائع
پاکپتن ۔محکمہ لائیو اسٹاک نے دو قصابوں کے خلاف سلاٹر ایکٹ کے تحت کاروائی کے لئے تھانہ صدر پولیس کو تحریر بھجوا دی ہے پولیس زرائع
پاکپتن ۔سپیشل برانچ پولیس اور محکمہ لائیو اسٹاک حکام نے گوشت کو قبضہ میں لے کر تلف کر دیا ہے پولیس زرائع
