
۔ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ ٹیم کا غیر قانونی کھاد زخیرہ کرنے والے تاجروں کے خلاف کریک ڈاؤن
۔اسسٹنٹ کمشنر علی عاطف اور ڈی او سپیشل برانچ پولیس غفار خان کی نگرانی میں ٹیم نے چھاپہ مار کر ایک لاکھ بوری کھاد پکڑ لی
۔مانیٹرنگ ٹیم نے دو کھاد ڈیلروں محمد خالد اور رانا عتیق کو 50/50 ہزار روپے جرمانہ جبکہ کریم سکھیرا کا گودام سیل کر دیا
۔مانیٹرنگ ٹیم نے محمد خالد کھاد ڈیلر غلہ منڈی کے گودام پر چھاپہ مار کر 30 ہزار بوری کھاد برآمد کی 50 ہزار جرمانہ
۔مانیٹرنگ ٹیم نے رانا عتیق کھاد ڈیلر غلہ منڈی کے گودام کچہری روڈ پر چھاپہ مار کر 35 ہزار بوری کھاد پکڑ لی 50 ہزار جرمانہ
۔مانیٹرنگ ٹیم نے کریم سکھیرا کھاد ڈیلر کے گودام پر الفیصل سینما چھاپہ مار کر 35 ہزار بوری برآمد کی گودام سیل کر دیا
