
پاک فوج مادر وطن کے دفاع کیلیے ہر خطرے کا جواب دینے کیلئے تیار ہے، آرمی چیف
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج مادر وطن کو درپیش کسی بھی خطرے کا پوری طرح جواب دینے کے لئے تیار ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں سالانہ فارمیشن کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کی، فارمیشن کمانڈرز کانفرنس میں پاک فوج کے تمام جنرل آفیسرز نے شرکت کی۔
کانفرنس میں جیو اسٹرٹیجک اور قومی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، ملک کی اندرونی سلامتی، درپیش چیلنجز اور ان سے نمٹنے پر تفصیلی غور کیا گیا اور ملک کی اندرونی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جب کہ ملک کو درپیش چیلنجز اور ان سے نمٹنے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ کیا گیا۔…
