
پتوکی پھول نگر درجنوں دیہاتوں کو شہر اور نیشنل ہائی وے سے ملانے والا سہارنکے کا واحد سیم نالے کا پل عرصہ دراز سے خستہ حال ہونے کے باعث ٹوٹ گیا،شہریوں کی آمدورفت معطل،پل کے ساتھ گزرنے والی گیس پائپ لائن لٹک گئی،شہریوں کی اعلی حکام سے نوٹس کی اپیل
جلیکی،سہارنکے اور دیگر درجنوں دیہاتوں کو ملانے والا پل خستہ حال ہونے کے باعث ٹوٹ گیا، یہ واحد پل ہے جوکہ درجنوں دیہاتوں کو پھول نگر اور نیشنل ہائی وے سے ملاتا ہے، پل ٹوٹنے کے باعث آمدورفت معطل ہوگئی ہے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،پل کےساتھ درجنوں دیہاتوں کو سپلائی کی جانے والی گیس کی پائپ لائن بھی لٹک گئی ہے، جو کہ کسی بھی وقت ٹوٹ کر حادثے کا سبب بن سکتی ہے،اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ عرصہ دراز سے یہ پل ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھا ہم نے متعدد بار علاقے کے حکومتی نمائندہ کو درخواستیں دیں، لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی ،شہریوں نے اعلی حکام سے نوٹس لے کر فوری طور پر نیا پل تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا
