Uncategorized

پشاور کے دکان دار کو وزیر اعظم کیلیے اژدھا کی کھال سے چپلیں بنانا مہنگا پڑگیا

پشاور میں دکان دار کو وزیر اعظم کے لیے اژدھا کی کھال کی چپلیں بنانا مہنگا پڑگیا، وائلڈ لائف نے چھاپہ مار کر چپلیں تحویل میں لیتے ہوئے ایک کاریگر کو حراست میں لے لیا۔

پشاور کے نمک منڈی بازار میں اژدھا کی کھال سے بنی پشاوری چپل کی دکان پر محکمہ وائلڈ لائف نے چھاپہ مار کر اژدھے کی کھال سے بنائی گئیں چپلیں تحویل میں لے لیں۔ ڈی ایف او پشاور عبد الحلیم خان کی ٹیم گاہک بن کر دکان دار کے پاس اژدھا سے بنی چپل خریدنے گئی اس دوران دکان دار نے چپلوں کی قیمت 40 ہزار روپے فی جوڑی لگائی۔  دکان دار نے دعویٰ کیا کہ چیل وزیر اعظم کے لیے بنائی ہیں جس میں اژدھا کی استعمال کی ہے۔ بعدازاں ٹیم نے اپنی شناخت ظاہر کرتے ہوئے دکان دار کے خلاف کارروائی شروع کردی۔ ڈی ایف او پشاور عبد الحلیم خان کے مطابق دکان دار کے خلاف کارروائی وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت کی گئی، جوتے لیباٹری میں چیک کیے جائیں گے جس کے بعد مزید کارروائی ہوگی اس دوران ایک کاریگر کو حراست میں لیا گیا۔ یہ بات قابل غور ہے کہ امریکا سے اژدھے کی کھال پشاور کیسے پہنچ گئی؟ ائیر پورٹ پر کیسے آئی؟ حکام نے کارروائی کیوں نہیں کی ؟ یا پھر محض شہرت کے لیے دکان دار نے یہ سب کچھ کیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

اہم خبریں
ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے...
Read More
post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More