اہم خبریں

پشین ۔ صوبہ بلوچستان کے مختلف شہروں کی طرح ضلع پشین میں بھی یوم یکجہتی کشمیر بھرپور جوش و جذبے سے منایا گیا

ڈی سی کمپلیکس میں ڈپٹی کمشنر پشین ظفر علی محمد شہی نےپرچم کشائی کی گئی ڈپٹی کمشنر پشین کی قیادت میں ایک بڑی ریلی نکالی گئی ریلی میں ضلئعی انتظامیہ کے آفسران اور سول سوسائٹی افراد نے شرکت کی ریلی شرکاء نے پینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر مظلوم کشمیریوں کے حق میں جبکہ بھارتی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے ریلی کے شرکاء نے کشمیر کے پرچم بھی اٹھا رکھے تھے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر پشین محمد ظفر علی ,آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن صدر محمد رسول وفا کاکڑ نے ریلی شرکاء سےخطاب کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے کشمیر پاکستان کا اہم حصہ ہے اور ہمیشہ رہے گا
انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم نے ہمیشہ پوری لگن سےکشمیری مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔اور جدوجہد آزادی میں اپنے بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ رہے ہیں جبکہ ان کی مکمل آزادی تک ان کا ساتھ دیں گے کیونکہ بحیثیت مسلمان قوم ہم سب ایک دوسرے کے بھائی ہیں جبکہ کشمیر ہماری شہ رگ اور کشمیریوں کے ساتھ ہمارا رشتہ کلمہ طیبہ اور انسانیت کی حفاظت پر مبنی ہے۔اس لیے کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی ہمارا انسانی،اخلاقی،مذہبی اور دینی فرض بنتا ہے

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More
post-image
اہم خبریں
کراچی: اسسٹنٹ کمشنر اسما بتول کو اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا گیا کراچی کے علاقے بہادر آباد میں اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد اسما...
Read More
post-image
اہم خبریں
پشاور: سبزیاں 100 روپے کلو سے تجاوز، دالوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ، شہری بےبس  پشاور میں آٹے کے بعد سبزیوں کی خریداری بھی...
Read More
post-image
اہم خبریں
شمالی وزیرستان میں خودکش حملہ، تین فوجی اہلکار ہلاک چار زخمی پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پر...
Read More