

انسانی جسم میں پلیٹلیٹس کی تعداد معلوم کرنے کے لیے ’کمپلیٹ بلڈ کاؤنٹ‘ (سی بی سی) نامی خون کا ٹیسٹ کروانا پڑتا ہے جو پاکستان میں عام لیباریوں سے 400 سے ایک ہزار روپے تک ہوتا ہے۔
سی بی سی ٹیسٹ کے ذریعے نہ صرف انسانی جسم میں پلیٹلیٹس کی تعداد معلوم ہوجاتی ہے بلکہ اس ٹیسٹ سے انسانی خون میں موجود سرخ اور سفید ذرات سمیت دیگر طرح کے ذرات کا بھی علم ہوجاتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہےکہ پلیٹلیٹس کی تعداد متعدد امراض کی وجہ سے کم ہوسکتی ہے اور ایسے امراض میں ’ڈینگی‘ بخار بھی شامل ہے۔
