اہم خبریں

پنجاب: حکام کو غیر مسلم ملازمین کا ڈیٹا مرتب کرنے کی ہدایت

لاہور: وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے متعلقہ حکام کو صوبہ بھر میں غیر مسلم ملازمین کا ڈیٹا مرتب کرنے کی ہدایت کردی تاکہ ان کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔

وزیراعلیٰ نے مذکورہ ہدایت ڈاکٹر شعیب سڈل کی زیرصدارت اقلیتی حقوق کے قومی کمیشن کے وفد سے ملاقات میں دی۔

مزیدپڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان خان، بزدار قبیلے کے 9ویں سردار منتخب

اجلاس میں اقلیتوں کی فلاح و بہبود سے متعلق سہولیات کی فراہمی اور امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عمثان بزدار نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے پنجاب کو ایک ماڈل بنایا جارہا ہے اور ‘پنجاب اقلیتی بااختیار پیکیج’ اقلیتوں کی بہبود کے حوالے سے ایک مثالی پروگرام ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یوحنا آباد کو 30 کروڑ روپے کی لاگت سے ماڈل ایریا بنایا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے اقلیتوں کے مسائل کے بروقت حل کے لیے ایک صوبائی فوکل پرسن کی تقرری کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے ملازمین کو ان کے مذہبی تہوار پر سرکاری تعطیلات دی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار فضائی حادثے میں بال بال بچ گئے

عثمان بزدار نے کہا کہ غیر مسلم طلبا کو ڈھائی کروڑ روپے کی تعلیمی وظائف دیے جائیں گے۔

علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ ڈھائی کروڑ روپے کی ایک اور رقم غیر مسلم ریسرچ اسکالرز اور پوسٹ گریجویٹ طلبا میں بطور اسکالرشپ تقسیم کی جائے گی۔

عثمان بزدار نے غیر مسلم طلبا کو اپنے مذہبی تہواروں اور تقاریب کے دوران مسابقتی امتحانات میں شرکت سے مستثنیٰ کرنے کی تجویز کے بارے میں بھی بات کی۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں اقلیتوں کے لیے مختص اراضی واگزار کرائی جائے گی اور ساتھ ہی عثمان بزدار نے پولیس افسران سے کہا کہ وہ ذاتی طور پر گرجا گھروں کی سیکیورٹی چیک کریں۔

ڈاکٹر شعیب سڈل نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کمیشن کے مقاصد سے آگاہ کیا اور مزید کہا کہ پنجاب غیر مسلم برادریوں کو حقوق کے تحفظ اور سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں ایک ماڈل کے طور پر ابھرے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

اہم خبریں
ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے...
Read More
post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More