
پنجاب کے عوامی وزیر اعلی کا عوامی انداز وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے عوامی خدمت کی مثال قائم کر دی وزیر اعلی عثمان بزدار کی تونسہ شریف میں کئی گھنٹے طویل کھلی کچہری وزیر اعلی عثمان بزدار نے مسلسل کئی گھنٹے کھڑے ہو کر لوگوں کے مسائل سنے اور ان کی درخواستیں خود وصول کیں کھلی کچہری میں ہزاروں لوگوں کی شرکت
خواتین اور خصوصی افراد نے بھی وزیراعلی عثمان بزدار کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا ۔وزیر اعلی عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری، ایڈیشنل آئی جی اور محکموں کے سیکرٹریز کو بھی کھلی کچہری میں طلب کر لیا ۔وزیر اعلی عثمان بزدار نے لوگوں کے مسائل کے حل کے لئے متعلقہ افسران کو فوری ہدایات جاری کیں اورمتعلقہ حکام درخواستوں پر فوری کارروائی کرکے رپورٹ پیش کریں۔
وزیر اعلی پنجاب نے درخواست گزاروں کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی
عوام کے مسائل حل کرنے کی درخواستوں پر خود فیڈ بیک لوں گا-میرے لئے عوام کے مسائل کے حل سے زیادہ کچھ اہمیت نہیں رکھتا-ہر جگہ جا رہا ہوں تاکہ لوگوں کے مسائل کو جان کر حل کروں لوگوں کے مسائل کے حل میں تاخیر قعطاً برداشت نہیں کی جاۓ گی۔وزیر اعلی پنجاب سرادر عثمان بزدار نے مزید کہا کہ جن کی ماضی میں کوئی نہیں سنتا تھا آج میں ان کا وکیل ہوں -میرا جینا مرنا اپنے عوام کے ساتھ ہےذاتی نمائش پر نہیں بلکہ صرف کام پر یقین رکھتے ہیں –
آپ پنجاب کے پہلے وزیر اعلی ہیں جوعوام کے مسائل سمجھتے ہیں اور خود حل کرتے ہیں – لوگوں کی وزیر اعلی سے گفتگوآپ دل و جان سے عوام کی حقیقی معنوں میں خدمت کر رہے ہیں۔ لوگوں کی وزیراعلیٰ سے گفتگو آپ عام آدمی کے مسائل ذاتی دلچسپی لے کر حل کرتے ہیں۔لوگو ں کی وزیر اعلی سے گفتگو
اراکین صوبائی اسمبلی خواجہ داود سلیمانی، اشرف رند ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے
