اہم خبریں

پہاڑ جیسا کمپیوٹر ڈیٹا محفوظ کرنے کے لیے ’یونیورسل میموری‘ ایجاد

لنکاسٹر: سائنس دانوں نے صارفین کا ان گنت اور لاتعداد ڈیٹا محفوظ کرنے کے لیے ایک نئی الیکڑانک میموری ایجاد کرلی ہے جسے یونیورسل میموری کا نام دیا گیا ہے۔

تحقیقی جریدے ’سائنٹیفک رپورٹس‘ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ صارفین کے روزانہ کے حساب سے بڑھتے ہوئے پہاڑ جیسے کمپیوٹر ڈیٹا کو ذخیرہ کرنے اور اسے محفوظ رکھنا ایک مشکل ترین کام تھا تاہم اب برطانوی یونیورسٹی کے سائنس دان اس مشکل کا حل ڈھونڈنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

لنکاسٹر یونیورسٹی کے ماہر طبیعات کے مطابق ’یونیورسل میموری‘ بھی دراصل ایک الیکٹرانک میموری جیسی ہی ہے تاہم اس کی سب سے خاص بات اس میں دونوں کی طرح کی میموریز یعنی RAM  اورFalash Storage  کو یکجا کردیا گیا ہے اور اس میں DRAM  کے مقابلے میں 100 گنا ڈیٹا محفوظ رکھنے کی صلاحیت ہے۔

سائنس دانوں کا مزید کہنا ہے کہ یونیورسل میموری بھی  Intrinsic data storage time رکھتی ہے جب کہ یہ توانائی بھی کم استعمال کرتی ہے۔ یونیورسل میموری نئے ایجاد ایسے کمپیوٹر پر بھی کام کریں گے جسے کبھی بوٹنگ کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ یونیورسل میموری کے باعث صارفین کو بار بار کمپیوٹر، موبائل فونز اور ایپس وغیرہ کو اپ ڈیٹ کرنے کی بھی ضرورت نہیں رہے گی۔ یہ ٹیکنالوجی اپنی تیاری کے آخری مراحل میں ہے اور جلد صارفین کے استعمال ہوگی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

اہم خبریں
ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے...
Read More
post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More