

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں قومی ٹیم کے اوپنرز کے بہتر آغاز کے بعد بیٹنگ لائن لڑ کھڑا گئی اور 100 کے مجموعی اسکور کے اندر ہی 5 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔
بریسبین میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم کے کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
ابتدا سے ہی پاکستانی ٹیم کے اوپنر شان مسعود اور اظہر علی نے محتاط انداز میں بیٹنگ کی، تاہم وکٹ پر موجود رہے اور ڈرنکس کے وقفے تک قومی ٹیم نے 13 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 33 رنز بنالیے۔
مزید پڑھیں: پاک-آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز: نسیم شاہ کم عمر ترین ٹیسٹ کرکٹر بن گئے
وقفے کے بعد دونوں بلے بازوں نے کھیل کو جاری رکھا اور پاکستانی ٹیم نے 25 اووز 4 بالز پر 50 رنز کا ہندسہ پورا کیا۔
دونوں اوپنرز نے ٹیم کو بہتر آغاز فراہم کرتے ہوئے اسکور 75 رنز تک پہنچایا تھا کہ شان مسعود 97 گیندوں پر 27 رنز بنا کر پیٹ کمنز کی گیند کا شکار بن گئے۔
شان مسعود کا آؤٹ ہونا تھا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے پولین لوٹنے کی لائن لگ گئی اور 75 کے ہی مجموعی اسکور پر اظہر علی 104 گیندوں پر 39 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
جس کے بعد کریز پر موجود حارث سہیل اور اسد شفیق میں بھی کوئی پارٹنر شپ نہ ہوسکی اور بائیں ہاتھ کے بلے باز حارث سہیل صرف ایک رنز بنا کر 77 کے مجموعی اسکور پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔
ان کے جانے کے بعد اگلے آنے والے بلے باز بابر اعظم تھے جو صرف ایک رنز بنا سکے اور وہ بھی پویلین لوٹ گئے۔
78 کے مجموعی اسکورز پر 4 کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد اسد شفیق اور افتخار احمد نے ٹیم کا اسکور کچھ آگے ہی بڑھایا تھا کہ 94 کے مجموعی اسکور پر افتخار احمد بھی 46 ویں اوورز میں صرف 7 رنز بنا کر نیتھن لیون کا شکار بنے
