پیرس(زاہد مصطفی اعوان )نہتے کشمیریوںکے حق اور مودی حکومت کے خلاف ایفل ٹاور دوسرے روز بھی مودی مردہ باد ،مودی دنیا کا سب سے بڑا دہشت گر د۔ہم لے کے رہیں گے آزادی جیسے فلک شگاف نعروں سے گونجتا رہا۔پاکستانی اور کشمیری کیمونٹی کی کثیر تعداد نے مظاہرے میں شرکت اور انڈیا کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔بارش کے باوجود کیمونٹی کا جوش و جذبہ اور کشمیریوں سے یک جہتی کا ماحول ٹھنڈا نہ ہوا ۔ مظاہرین نے کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر پر بھارتی قبضہ کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے انٹر نیشنل کشمیر پیس فورم فرانس کے صدراور کشمیری رہنما زاہد ہاشمی نے خطاب کرتے کہا کہ انڈیا نے 72سال قبل فوجی طاقت سے کشمیر پر ناجائز قبضہ کیا اور ناجائز تسلط برقرار رکھنے کیلئے ظلم و ستم کا بازار گرم کر رکھا ہے، ابتک لاکھوں افراد کو شہید و زخمی کر دیا گیا، خواتین کی عصمت دری کی گئی جبکہ 5اگست کے بعد سے وادی کشمیر میں مسلسل 84دن سے کرفیو نافذ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے مسئلہ کا واحد حل اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل درآمد ہے، عالمی براداری کو کشمیریوں سے کئے گئے اپنے وعدے پورے کرنا ہونگے۔ دوسرے مقررین نے کہا کہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف پوری قوم طرح متحد ہے اور کشمیر یوں کی ہر سطح پر مکمل اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھی جائے گی۔فرانس اپنا کردار ادا کرے اور نہتے کشمیریوں کی آواز یورپین یونین تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کرے ۔
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...