اہم خبریں

پیپلزپارٹی پارلیمان میں سب سے زیادہ ‘ ہتھیار ‘رکھنے والی سیاسی جماعت

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی ) اراکین پارلیمنٹ میں ‘ سب سے زیادہ ہتھیار رکھنے والی سیاسی جماعت ہے’ اور جن 100 اراکین نے اپنے اثاثوں میں ہتھیار ظاہر کیے ہیں ان میں سے 50 کا تعلق پیپلزپارٹی سے ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سال 2018 کے لیے قانون سازوں کے اثاثوں کی معلومات کا تجزیہ کرنے سے یہ بات سامنے آئی کہ پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹ اور تینوں صوبائی اسمبلیوں سے تعلق رکھنے والے اراکین کے پاس ہتھیار رکھنے والی واحد جماعت ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے علاوہ اثاثوں میں ہتھیار ظاہر کرنے والے 20 قانون سازوں کا تعلق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)، 5 کا تعلق پاکستان مسلم لیگ(ن)، 5 کا گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) اور 4 کا بلوچستان عوامی پارٹی سے ہے۔

مزید پڑھیں: اراکین پارلیمنٹ کے اثاثوں میں ‘ممنوعہ ہتھیاروں’ کی موجودگی کا انکشاف

وہ افراد جنہوں نے اپنے اثاثوں میں ہتھیار ظاہر کیے ان میں قومی اسمبلی کے 19 اراکین جن میں سے 6 کا تعلق پی ٹی آئی، 6 کا پاکستان پیپلزپارٹی سے ہے، 2 اراکین کا تعلق پاکستان مسلم لیگ(ن)، 2 کا متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم )، ایک کا جی ڈی اے، ایک کا متحدہ مجلس عمل سے ہے جبکہ اس میں ایک آزاد امیدوار بھی شامل ہے۔

اپنے اثاثوں میں ہتھیار ظاہر کرنے والے ارکان اسمبلی میں سابق صدر آصف علی شامل ہیں جن کے پاس سب سے زیادہ ہتھھیار موجود ہیں انہوں نے ایک کروڑ 66 لاکھ روپے مالیت کے ہتھیار ظاہر کیے لیکن ان کی نوعیت نہیں بتائی۔

سینیٹ

سینیٹ میں مجموعی طور پر 10 اراکین نے اپنے ہتھیار ظاہر کیے ہیں، جن میں سے 2 کا تعلق پاکستان پیپلزپارٹی، 2 کا پاکستان تحریک انصاف، 2 کا پشتونخوا ملی عوامی پارٹی، 2 کا نیشنل پارٹی، ایک کا پاکستان مسلم لیگ(ن) اور ایک رکن آزاد ہے۔

سندھ اسمبلی

سندھ اسمبلی میں 47 اراکین نے اثاثوں میں ہتھیار ظاہر کیے ہیں جن میں سے 40 کا تعلق پاکستان پیپلزپارٹی، 4 کا گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس، 2 کا پاکستان تحریک انصاف اور ایک کا تعلق پاکستان مسلم لیگ فنکشنل ہے۔

پنجاب اسمبلی

پنجاب اسمبلی میں اثاثوں میں ہتھیار ظاہر کرنے والے 10 اراکین میں سے 7 کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے، 2 کا تعلق پاکستان مسلم لیگ(ن) اور ایک کا تعلق پاکستان پیپلزپارٹی سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اثاثوں میں ہتھیار ظاہر کرنے میں اراکین سندھ اسمبلی سب سے آگے

دلچسپ بات یہ ہے کہ 4 میں سے 10 اراکین کا تعلق ضلع رحیم یار خان سے ہے۔

بلوچستان اسمبلی

بلوچستان اسمبلی میں 8 ارکان نے اثاثوں میں ہتھیار ظاہر کیے ہیں، جن میں سے 4 کا تعلق بلوچستان سے ہے، ایک کا تعلق بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی)، ایک کا بی این پی-اے ، ایک کا ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی ہے اور ایک آزاد رکن ہے

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

اہم خبریں
ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے...
Read More
post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More